74 سال قبل چینی مسلمانوں نے شاہ عبدالعزیز کو کیا تحفہ دیا تھا؟
74 سال قبل چینی مسلمانوں نے شاہ عبدالعزیز کو کیا تحفہ دیا تھا؟
جمعرات 12 جنوری 2023 5:27
اس وقت کے چینی مسلمانوں کے سربراہ نے یہ پینٹنگ پیش کی تھی (فوٹو: اخبار 24)
چینی مسلمانوں کی جانب سے 74 سال قبل بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کو تحفے میں دی جانے والی پینٹنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کے عبداللہ الدخیل نے اس کا قصہ شیئر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق عبداللہ الدخیل کا کہنا ہے کہ ’شاہ عبدالعزیز کو دی جانے والی پینٹنگ پر چیتے کی تصویربنی ہوئی ہے اور ٹوٹی پھوٹی عربی زبان میں چینی مسلمانوں کے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔ چیتے کی شکل والی پینٹنگ کا تحفہ بانی مملکت کے لیے عقیدت اور مضبوط تعلق جیسے گہرے تاثرات کا پتہ دیتا ہے۔‘
عبداللہ الدخیل نے بتایا کہ پینٹنگ پر لکھا گیا ہے کہ ’چینی مسلمانوں کی طرف سے مملکت سعودی عرب کے فرمانروا کے لیے برادرانہ یادگاری تحفہ۔‘
’پینٹنگ کا تعلق 1949 سے ہے۔ چین کے ایک مہمان نے اس حوالے سے بتایا کہ پینٹنگ پر تحریر چینی زبان اب ملک میں رائج نہیں ہے۔ یہ پرانی چینی زبان ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پینٹنگ میں چیتے کی موجودگی طاقت کی علامت ہے۔ پینٹنگ کا یہ تحفہ سعودی عرب اور مسلمانوں کے حوالے سے اہل چین کے جذبات کا عکاس ہے۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں