Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی کمیشن کا امتحانی معیار بلند کرنے کے لیے "موہبہ" سے معاہدہ

یہ کمیشن نجی تعلیم کے معیار کی جانچ اور توثیق بھی کرتا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں تعلیم و تربیت کی جانچ کرنے والا کمیشن(ای ٹی ای سی) قابلیت و تخلیقی صلاحیتوں کی جانچ اور اس کے امتحانات کی تیاری میں کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن  اور اس کی ساتھی فاؤنڈیشن’’موہبہ ‘‘کی مدد کرے گا۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق ای ٹی ای سی اور موہبہ نے اس ضمن میں ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں  جس کے تحت ’’ای ٹی ای سی‘‘معیاری تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے پروگراموں کو ترتیب دینے میں’’موہبہ ‘‘ کی مدد و رہنمائی کرے گا۔

’’موہبہ‘‘1999میں غیر منافع بخش فاؤنڈیشن کے طور پرقائم کی گئی۔(فوٹو ٹوئٹر)

دونوں تنظیموں نے علم اور مہارت کے اشتراک پر بھی اتفاق کیا ہےتاکہ  سعودی عرب میں باصلاحیت طالبعلموں کا پتالگانے اور انہیں آگے لانے  کے لئے ’’موہبہ‘‘کے امتحانات اوردیگر وسائل کی مدد سے مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔
واضح رہے کہ ’’موہبہ‘‘ایک ایسی تنظیم ہے جو 1999میں ایک غیر منافع بخش فاؤنڈیشن کے طور پرقائم کی گئی تھی تاکہ قابلیت و تخلیقی صلاحیت کی نشوونما سے متعلق مملکت کے طویل مدتی وژن میں تعاون کیا جا سکے۔

تازہ ترین عالمی رجحانات کے مطابق درکار کوئی بھی اپ ڈیٹ فراہم کیا جاتا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

’’ای ٹی ای سی‘‘مملکت سعودی عرب میں سرکاری اور نجی تعلیم کی جانچ یقینی بناتی ہے۔ وزارت تعلیم کے تعاون سےعوامی تعلیمی نصاب کے لئے معیار قائم کرنے کی ترتیب دیتی ہے نیز ان کی منظوری دینا اور انہیں اپ ڈیٹ کرنا بھی اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
ای ٹی ای سی، تعلیمی اور تربیتی اداروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے سرٹیفکیٹ پروگراموں کی جانچ  بھی کرتی ہے اور گاہے بگاہے ان کا جائزہ بھی لیتی ہے تاکہ مملکت کی لیبر مارکیٹ کی ضروریات اور تازہ ترین عالمی رجحانات کے مطابق درکار کوئی بھی اپ ڈیٹ فراہم کیا جا سکے۔
یہ تعلیمی اور تربیتی کمیشن نجی تعلیم اور نصاب کے معیار کی جانچ اور منظوری کے لئے نظام کی تیاری، توثیق اور ان کا اطلاق بھی کرتا ہے۔
 

شیئر: