وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے کر گورنر کی ایڈوائس پر عمل درآمد کر دیا ہے جبکہ گورنر بلیغ الرحمان نے وزیراعلٰی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر چودھری پرویز الٰہی کی درخواست بھی نمٹا دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس جنوری کے آخری ہفتے تک ملتوی ہو چکا ہے جس کے بعد تین روز سے جاری سیاسی شور شرابہ قدرے تھم گیا ہے۔
لیکن اس وقت سب سے اہم سوال یہ اُٹھ رہا ہے کہ اب آگے کیا ہو گا؟ کیا پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کریں گے یا ن لیگ اعتماد کے ووٹ کے عمل کا بائیکاٹ کرنے کے بعد دھاندلی کے الزامات کے ساتھ عدالت جائے گی؟
مزید پڑھیں
-
پنجاب کا سیاسی بحران، مونس الٰہی کہاں غائب ہیں؟Node ID: 733276
-
اعتماد کا ووٹ: پنجاب کا سیاسی بحران ماضی کا ری پلے؟Node ID: 733581