Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جڑے ہوئے عراقی بچوں کی ریاض میں سرجری کا آغاز ہو گیا

یہ ’سعودی کنجوائنڈ ٹوئنز پروگرام‘ کے تحت کی گئی 54ویں سرجری ہو گی۔‘ (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں دو جڑے ہوئے عراقی بچوں علی اور عمر کی سرجری کا آغاز ہو گیا ہے۔
سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ’واس‘ کے مطابق ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے سرجری کا آغاز جمعرات کی صبح کیا۔
اس آپریشن میں 24 ڈاکٹرز، سپلیشلٹس اور نرسنگ سٹاف کے لوگ شامل ہیں۔
ان بچوں کے سینے کا نچلا حصہ اور پیٹ آپس میں جڑے ہوئے ہیں جنہیں الگ کرنے کے لیے چھ سرجریاں ہوں گی اور یہ عمل لگ بھگ 11 گھنٹے طویل دورانیے پر مشتمل ہو گا۔
جڑواں بچوں کا آپریشن کنگ عبداللہ چلڈرن ہسپتال میں جاری ہے۔
کنگ سلمان ریلیف مرکز کے سپروائزر اور رائل کورٹ کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیحہ نے کہا ہے کہ ’آپریشن سے قبل کے معائینوں کے مطابق ان جڑواں بچوں کے جگر، پتے کی نالیاں اور آنتیں جڑی ہوئی ہیں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ جمعرات کی سرجری ’سعودی کنجوائنڈ ٹوئنز پروگرام‘ کے تحت کی گئی 54ویں سرجری ہو گی۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ 32 برس کے دوران 23 برادر اور دوست ممالک کے 127 سیامی بچوں اور بچیوں کے آپریشن کامیابی سے کیے گئے۔ مملکت نے اس حوالے سے دنیا میں نمایاں مقام بنالیا ہے

شیئر: