دبئی: ایک برس میں 80 ہزارگولڈن اقامےجاری
جمعرات 12 جنوری 2023 23:25
گزشتہ برس 62 ملین سے زائدمعاملات نمٹائے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
دبئی میں اقامہ اور غیرملکیوں کے امور کے سرکاری ادارے نے کہا ہے کہ 2022 کے دوران 80 ہزار کو گولڈن اقامہ جاری کیا گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق سرکاری ادارے نے کہا ہے کہ2022 میں 62 ملین 2 لاکھ 44 ہزار 253 معاملات نمٹائے گئے۔ ان میں سے بری، بحری اور فضائی راستوں سے 46 ملین 9 لاکھ 65 ہزار 715 افراد کی آمد ورفت کی کارروائی انجام دی گئی۔ 24 گھنٹے رابطہ سروس کی سہولت فراہم کی گئی۔
سرکاری ادارے نے دبئی میں تیسری میڈیا کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2022 کے آخر تک تمام گروپوں کو گولڈن اقامے جاری کیے گئے ان کی تعداد 79617 رہی جبکہ 2021 کے دوران 47150 گولڈن اقامے جاری کیے گئے تھے۔
دبئی میں اقامہ اور غیرملکیوں کے امور کے سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمد المری نے توجہ دلائی کہ محکمے سے رجوع کرنے والوں کو سہولتوں کی فراہمی ہمارا بڑا ہدف ہے۔ اس مقصد کے لیے اچھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ہمارے ادارے نے حسن کارکردگی پر متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں۔