کسٹم اتھارٹی کی کارروائی،81 کلوگرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام
کسٹم اتھارٹی کی کارروائی،81 کلوگرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام
جمعہ 13 جنوری 2023 14:57
کسٹم وٹیکس اتھارٹی کی ٹیموں نے بڑی مقدارچرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلرکوگرفتار کرلیا۔ چرس گاڑی کی چھت میں چھپا کرلائی جارہی تھی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کسٹم اہلکاروں نے ’الودیعہ‘ چیک پوسٹ پرلائی جانے والی ایک گاڑی کی تلاشی لی تواس چھت میں بنائے گئے خصوصی خانوں کا انکشاف ہوا۔
کسٹم اہلکاروں نے گاڑی کی چھت کھولی جہاں بڑی مقدار میں چرس چھائی گئی تھی۔ ضبط کی جانے والی چرس 81.3 کلوگرام تھی جسے انتہائی مہارت سے گاڑی کی چھت میں چھپایا گیا تھا۔
کسٹم کی ٹیم نے ضبط کی جانے والی چرس اورگاڑی محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردی جنہوں نے گاڑی وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک شخص کوحراست میں لے لیا۔
ملزم کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا جہاں سے اسکا چالان عدالت میں بھیجا جائے گا۔