Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ہارورڈ یونیورسٹی کے مسلم طلبہ نے غلاف کعبہ کمپلیکس کا دورہ کیا 

طلبہ کو غلاف کعبہ کی تیاری اور تبدیلی کے مراحل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے 67 مسلم طلبہ نے مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی میں اسلامیات کے پروفیسر ڈاکٹر خلیل عبدالرشید اور متعدد سکالر طلبہ کے وفد کی قیادت کررہے تھے۔ 
ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس میں تعلقات عامہ کے معاون ڈائریکٹرجنرل حمزہ العیونی نے ہارورڈ یونیورسسٹی کے طلبہ اور سکالرز کا خیر مقدم کیا۔  
حمزہ العیونی نے یونیورسٹی کے سکالرز اور طلبہ کو غلاف کعبہ کی تیاری اور تبدیلی کے مراحل تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 
انہیں اس موقع پر غلاف کعبہ کی تیاری میں دستکاروں کی ہنرمندی سے بھی متعارف کرایا گیا۔ 
 وفد نے غلاف کعبہ کی منفرد صنعت کی عمدگی اور معیارکی ستائش کی۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے مسلم طلبہ اور سکالرز نے کنگ عبدالعزیز کسوۃ کے دورے کا موقع دینے پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس اور دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ کسوہ کمپلیکس کے دورے سے معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔ مشاہدے سے محسوس ہوا کہ سعودی حکومت حرمین شریفین، ان کے زائرین خصوصا غلاف کعبہ کے حوالے سے کیا کچھ خدمات انجام دے رہی ہے۔ 
ہارورڈ یونیورسٹی کے مسلم طلبہ اور سکالرز نے اس سے قبل عمرہ ادا کیا۔ وہ وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے مسجد الحرام، مسجد نبوی کی زیارت اورعمرہ پروگرام کے حوالے سے سعودی عرب میں ہیں۔ 

شیئر: