Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نومسلم جاپانی سیاح نے غلافِ کعبہ فیکٹری کا دورہ کیا

دنیا کی سیاحت پر نکلے جاپانی نے گزشتہ دنوں ریاض میں اسلام قبول کیا تھا( فوٹو:اخبار24)  
نومسلم جاپانی سیاح عبدالرحمان نے کسوہ کعبہ فیکٹری کا دورہ کیا جہاں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری اورتبدیلی کے مراحل سے آگاہ کیا گیا۔ 
سبق نیوز کے مطابق موٹرسائیکل پر دنیا کی سیاحت کا آغاز کرنے والے جاپانی نے گزشتہ دنوں ریاض میں اسلام قبول کیا تھا۔    
 جاپانی سیاح جو کہ ایک ڈینٹسٹ ہیں کا سابقہ نام ’ریوھی‘ تھا جسے تبدیل کرکے عبدالرحمان رکھا گیا ہے۔
نومسلم عبدالرحمان نے فلاحی انجمن سلیل میں اسلام قبول کیا انہوں نے اسلام کی بنیادی عقائد کی تعلیم بھی حاصل کی۔

جاپانی سیاح  کا یہ سفر تقریباً اڑھائی برس تک جاری رہے گا (فوٹو: اخبار 24)

اب وہ مکہ مکرمہ پہنچے جہاں انہیں غلافِ کعبہ تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ کرایا گیا ہے۔
کسوہ کعبہ فیکٹری کے دورے کے موقعے پر ان کے ہمراہ ترجمان عبداللہ کورنقا بھی موجود تھے۔
فیکٹری کے ڈائریکٹر الحسین بن علی الحبشی نے عبدالرحمان کو فیکٹری میں تیار کیے جانے والے غلافِ کعبہ کے مختلف مراحل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 
عبدالرحمان دنیا کی سیاحت پر نکلے ہوئے ہیں، ان کا یہ سفر ذریعۂ ہدایت ثابت ہوا اور انہوں نے مملکت پہنچ کر اسلام قبول کر لیا۔
جاپانی سیاح عبدالرحمان کا یہ سفر تقریباً اڑھائی برس تک جاری رہے گا۔ 

شیئر: