Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون شہریت میں ترمیم، رونالڈو اور میسی کا مقابلہ اور پاکستان میں ایک ہزار ملازمتوں سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی خبریں

سروے میں 70 لاکھ افراد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ووٹ دیا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے پاکستانی آرمی چیف کا دورہ، عراقی بچوں کا آپریشن، رونالڈو اور میسی مقابلہ، سعودی کمپنی کی پاکستان میں نوکریاں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک ارب ڈالر کے تیل کی فراہمی کا معاہدہ اہم ترین خبریں رہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان بااثر ترین عرب لیڈر قرار
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عرب دنیا کے بااثر ترین لیڈر قرار دیئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرٹی ٹی وی چینل کے سروے  میں 70 لاکھ افراد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ووٹ دیا ہے۔
ٹی وی چینل نے 15 دسمبر 2022 سے 9 جنوری 2023 تک عام سروے کیا ہے جس میں 11 ملین افراد نے شرکت کی ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کیجیے

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک ارب ڈالر کے تیل کی فراہمی کا معاہدہ
پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے درمیان تیل کی فراہمی کے لیے ایک ارب ڈالر کے نئے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
معاہدے پر سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے سی ای او سلطان عبدالرحمان المرشد اور پاکستان میں سیکریٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے۔
اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب میں سعودی اور پاکستانی حکام موجود تھے۔
خبر کی تفصیل کے لیے ہاں کلک کیجیے
ریاض میں عراقی بچوں کے کامیاب آپریشن، والدین کے خوشی کے آنسو
سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں عراق کے جڑے ہوئے بچوں عمر اور علی  کا آپریشن کامیاب ہونے پران کے والدین خوشی سے سرشار تھے۔ آپریشن کی کامیابی پر والد نے سجدہ شکر ادا کیا۔
گیارہ گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کی کامیابی کی اطلاع پر والدین اور عراقی فیملی کے تمام افراد کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔ 
خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کیجیے

 سعودی ولی عہد سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا جائزہ
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو العلا کے سرمائی کیمپ میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ اور مشترکہ تشویش کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پرسعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیرڈاکٹرمساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔
خبر کی تفصیل کےلیے یہاں کلک کیجیے
سعودی عرب میں رونالڈو اور میسی کا مقابلہ، قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ گئی
ریاض سیزن کے فٹبال میچ کی منفرد، نمایاں اور خصوصی ٹکٹ کی نیلامی جاری ہے جس کی قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خصوصی ٹکٹ پر بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی۔
سعودی تاجر عبد العزیز بغلف نے ٹکٹ کی 30 لاکھ ریال کی بولی لگائی تھی جس پر معرف تاجر بندر الضحیک نے 35 لاکھ ریال کی بولی لگا دی۔
خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کیجیے

سعودی کمپنی پاکستان میں ایک ہزار سے زائد نوکریاں دے گی
سعودی عرب کے شہزادہ فہد بن منصور نے اتوار اعلان کیا کہ ان کی سافٹ ویئر کمپنی پاکستان میں اگلے پانچ برس میں ایک ہزار سے زائد نوکریاں دے گی۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ فہد بن منصور کی کمپنی ’السا انٹرایکٹو‘ تین سو پراجیکٹس پر کام کرے گی جن کی کُل مالیت 10 کروڑ ڈالر ہو گی۔
شہزادہ فہد بن منصور اس کمپنی کے شریک بانی ہیں اور اسے 2009 میں ایک پاکستانی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے قائم کیا تھا۔ اس کمپنی کے لاہور اور ریاض میں دفاتر ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کیجیے
فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسین لازمی
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنا شرط ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کا کورس مکمل نہ کرنے والوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔‘
خبر کی تفصیل کےلیے یہاں کلک کیجیے

سعودی عرب کے قانون شہریت میں نئی ترمیم کیا ہے؟
خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی قانون شہریت میں ترمیم کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
اخبار24 اورعکاظ کے مطابق قانون شہریت کی دفعہ 8 میں ترمیم کی گئی ہے۔ ترمیم کے مطابق سعودی شہریت وزیر داخلہ کی تجویز پرسعودی وزیراعظم کے حکم پر دی جائے گی۔
خبر کی تفصیل کےلیے یہاں کلک کیجیے

مملکت میں جورجینا سٹائل کے میک اپ کی خواتین میں مقبولیت، بیوٹی پارلرز پر رش
تزئین و آرائش  کے سعودی کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد الزہرانی نے کہا ہے کہ مملکت میں رونالڈو کی دوست جورجینا کے میک سٹائل نے دھوم مچائی رکھی ہے۔ بے شمار خواتین النصر کلب کے پرتگالی فٹبالر رونالڈو کی دوست جیسا میک اپ کرانے کے لیے بیوٹی پارلرز پر رش کیے ہوئے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر الزہرانی کے مطابق بیوٹی پارلرز پر خواتین کا رش ظاہر کرتا ہے کہ سعودی خواتین کو اس بات کا پورا بھروسہ ہے کہ جورجینا جس قسم کا میک اپ کراتی ہیں اور ان کے میک اپ میں آرائش کا جو سامان استعمال ہوتا ہے، وہ معیاری ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے یہاں کلک کیجیے

شیئر: