روڈ سیکیورٹی فورس نے الہدا روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی
اتوار 15 جنوری 2023 10:43
’لینڈ سلائیڈنگ کے باعث الہدا روڈ بند کردی گئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ سیکیورٹی فورس نے طائف کی الہدا روڈ کو احتیاطی طور پر بند کرنے کے بعد اب دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب الہدا میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’بارش کے باعث الہد روڈ میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث اسے بند کردیا گیا تھا‘۔
’وزارت ٹرانسپورٹ اور بلدیہ کے تعاون سے الہدا روڈ کو چٹانوں اور پتھروں سے صاف کردیا گیا ہے‘۔
’مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے بعد آج اتوار کو علی الصباح مذکورہ روڈ کھول دی گئی ہے‘۔