منگل سے سردی کی لہر شروع ہوگی: ماہرین
’گزشتہ دن کے مقابلے میں اگلے دن درجہ حرارت میں دو سے 4 سینٹی گریڈ کمی ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منگل سے سردی کی لہر شروع ہوگی۔
طقس العرب کے مطابق سردی کی لہر کا آغاز ریاض، مدینہ منورہ، حائل، قصیم، حفر الباطن اور شمالی حدود کے علاوہ تبوک سے ہوگا۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دن کے مقابلے اگلے دن درجہ حرارت میں دو سے 4 سینٹی گریڈ کمی ہونا شروع ہوگی‘۔
’بدھ کے روز پورے علاقہ سردی کی لہر کی لپیٹ میں ہوگا تاہم اس کی شدت ریاض، مشرقی ریجن اور مدینہ منورہ میں زیادہ ہوگی‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’آئندہ ہفتے سے ریاض میں رات کے وقت درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آج پیر کو بھی بارش ہوگی۔