Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں ہوم ڈلیوری کارکن پر تشدد میں ملوث شہری گرفتار 

شہری نے سامان لینے کے بعد سامان کی قیمت بھی ادا نہیں کی( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں طائف پولیس نے ہوم ڈلیوری سروس کارکن پر تشدد میں ملوث مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ مقامی شہری نے ہوم ڈلیوری سروس کارکن سے سامان لینے کے بعد نہ صرف سامان کی قیمت ادا نہیں کی بلکہ کارکن کو زدوکوب بھی کیا‘۔
بیان میں امن عامہ کا کہنا ہے کہ’ مقامی شہری فرار ہوگیا تھا اسے تلاش کرکے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: