Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار ایجنسیوں کی کارکردگی جانچنے کےلیے اقدامات

س کا مقصد رینٹ اے کار ایجنسیوں کی سروس کا معیار بہتر بنانا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مملکت میں رینٹ اے کار ایجنسیوں کی کارکردگی کا معیار جانچنے کا پروگرام جاری کیا ہے۔
اخبار  24 کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ چار بنیادوں پر ایجنسیوں کی کارکردگی جانچی جاسکے گی۔ ایجنسی، اس کی گاڑیوں، خریدار، خلاف ورزیوں اور شکایات کی بنیاد پر ایجنسی کی کارکردگی متعین ہوسکے گی‘۔ 
2023 سے یہ پروگرام اے زمرے میں آنے والی ایجنسیوں پر تجرباتی طور پر لاگو کیا جائے گا۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ اس اقدام کا مقصد رینٹ اے کار ایجنسیوں کی سروس کا معیار بلند کرنا ہے۔ ایجنسیوں کے درمیان مسابقت کا ماحول بہتر ہوگا۔‘
یاد رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سال رواں کے آغاز میں بتایا تھا کہ رینٹ اے کار ایجنسیوں سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صارفین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔ اتھارٹی نے رینٹ اے کار کے لیے مشترکہ الیکٹرانک معاہدہ بھی جاری کیا ہے۔

شیئر: