Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بھائی نے میرا گھر بسا دیا‘، راکھی ساونت سلمان خان کی مشکور

12 جنوری کو راکھی ساونت نے کاروباری شخصیت عادل خان درانی کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا (فوٹو: انسٹاگرام راکھی ساونت)
انڈین اداکارہ اور ٹی وی سٹار راکھی ساونت اپنی شادی کے بعد سلمان خان کی مشکور نظر آ رہی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق راکھی ساونت نے کہا ہے کہ سلمان خان نے شادی کی خبروں کے بعد ان کے شوہر عادل خان درانی کو فون کال کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں نو بیاہتا جوڑا اپنی شادی کے بارے میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں راکھی ساونت نے کہا کہ ’بھائی (سلمان خان) ان سے بہت پیار کرتے ہیں، بھائی ان سے ملے بھی ہیں، ظاہر ہے انہیں بھائی کا فون آیا ہے، آپ جانتے ہیں کہ فون کروایا ہی ہے۔‘
راکھی ساونت نے مزید کہا کہ ’بھائی کے ہوتے ہوئے یہ کیسے منع کر سکتے ہیں کہ بہن کی شادی کا؟ بھائی کا فون آئے گا، تب ہی تو ہو سکتا ہے نہ کچھ؟‘
جب میڈیا نمائندوں نے سلمان خان کی فون کال کے بارے میں عادل درانی سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ’وہ بہت اچھے ہیں، بہت عاجز ہیں، انہوں نے میرے سے کچھ باتیں پوچھیں تو میں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔‘
اس کے بعد راکھی ساونت کہتی ہیں کہ ’میرے بھائی سلمان نے میرا گھر بسا دیا۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by HT City (@htcity)

راکھی ساونت اور عادل خان درانی نے گزشتہ سال شادی کی تھی، لیکن انہوں نے شادی کا اعلان 12 جنوری کو کیا تھا، لہذا راکھی ساونت کی سلمان خان کے بارے میں ان باتوں سے یہ گمان کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے راکھی کے شوہر کو شادی کا اعلان کرنے پر آمادہ کیا ہے۔
اس سے پہلے 12 جنوری کو راکھی ساونت نے کاروباری شخصیت عادل خان درانی کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔
راکھی ساونت کی نکاح کے وقت کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں کلمہ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد انڈین میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ انہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔

شیئر: