Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ویمن ٹیم نے کو موروس کو 0-2 شکست دے دی

سعودی عرب کی طرف سے نورا ابراہیم اور دالیا عادل نے گول کیے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے شہر الخبرمیں ہونے والے چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں سعودی ویمن ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں کوموروس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں برتری حاصل کرلی۔
سعودی عرب کی طرف سے نورا ابراہیم نے 34 ویں منٹ میں پہلا جبکہ دالیا عادل نےمیچ کے اختتام پر اسٹاپیج ٹائم کے پہلے منٹ میں دوسرا گول کیا۔

#جزرالقمر_السعودية#البطولة_الدولية_الودية_للسيدات pic.twitter.com/LRoYnakBgJ

شہزادہ سعود بن جلاوی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کامیابی کے بعد گرین فالکنز چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ماریشس اور پاکستان کے تین تین پوائنٹ ہیں تاہم ماریشس گول ایوریج پر دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کومووس کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اس کے کوئی پوائنٹ نہیں۔
اتوار کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں ماریشس نے پاکستان کو 2-1  سے شکست دی۔ 
پاکستان نے کھیل کے نویں منٹ میں ماریہ جمیلہ خان کے گول کی بدولت میچ برابر کیا تھا۔

شیئر: