Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے دوران یومیہ 60 لاکھ فوڈ پیکٹ فراہم کیے جائیں گے

فراہم کیے جانے والے فوڈ پیکٹ حفظان صحت کی پابندی کرتے ہیں( فائل فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ اورعرفات) میں کیٹرنگ کمپنیوں کے سربراہ احمد الشریف نے کہا ہے کہ ’حج کے دوران روزانہ 60 لاکھ سے زیادہ فوڈ پیکٹ فراہم کیے جاسکیں گے‘۔
الوطن اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’اس سال منی، مزدلفہ اورعرفات میں حج پر آنے والوں کو 30 ملین تک خوراک پیکٹ فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔ مکہ میں90 ملین فوڈ پیکٹ مہیا کیے جائیں گے‘۔ 
احمد الشریف نے مکہ ریجن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ حج کے مقابلے میں جو کورونا وبا سے متاثر تھا آئندہ حج کے دوران زیادہ بہتر کارکردگی کا یقین ظاہر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’کھانے پینے کی اشیا کے حوالے سے دوعالمی معیار اپنائے جارہے ہیں۔ پہلا  سٹارز کی درجہ بندی کے ذریعے ایزو22000  اور دوسرا ایف ایس ایس سی کا ہے‘۔
’دونوں میں سے ہر ایک کے تحت حجاج کو فراہم کیے جانے والے خوراک پیکٹ حفظان صحت کی پابندی کرتے ہیں۔‘ 

شیئر: