اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی دعوت پر ابوظبی میں بدھ کو چھ عرب ملکوں کی سربراہ کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔
سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ، امیر قطر شیح تمیم بن حمد آل ثانی، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کانفرنس میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
-
اماراتی باشندوں کے لے چھ پرکشش ملازمتیں کون سی ہیں؟Node ID: 735356
-
غیرملکی سرمایہ کاری، سعودی عرب امارات کو پیچھے چھوڑ دے گاNode ID: 735421
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق عرب سربراہوں کے اجلاس کا عنوان ’خطے میں ترقی و خوشحالی‘ تھا۔
عرب رہنما مشترکہ جدوجہد، تعاون اورعلاقائی یکجہتی کے ذریعے خطے میں استحکام، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے والے تمام شعبوں میں برادر ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے جمع ہوئے۔
عرب قائدین نے اس موقع پر برادرانہ تعلقات، تعاون کی مختلف جہتوں اور تمام شعبوں میں یکجہتی پر تبادلہ خیال کیا۔
باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل و حالات، خطے کو درپیش سیاسی و سلامتی و اقتصادی چیلنجوں کاجائزہ لیا گیا۔
چیلنجوں سے نمٹنے اورخطے کی تمام اقوام کی خوشحالی و استحکام سے مامور مستقبل کی تعمیر کے لیے مشترکہ عرب جدوجہد کے فروغ اور یکجہتی کی اہمیت کاجائزہ لیا۔
عرب رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ گہرے تاریخی تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ہم سب خطے ہی نہیں پوری دنیا میں ہونے والی مختلف تبدیلیوں کے بارے میں مسلسل مشاورت، رابطے اور یکجہتی چاہتے ہیں۔
I was pleased to host my brothers, leaders of the GCC, Jordan and Egypt, in their second home, the UAE. We remain committed to strengthening and deepening our bonds of cooperation across all fields, to achieve further development, prosperity and stability for our region. pic.twitter.com/iUiv1xG1xE
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) January 18, 2023