Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی باشندوں کے لے چھ پرکشش ملازمتیں کون سی ہیں؟

وزارت کی رپورٹ میں ایسے پانچ بڑے اقتصادی شعبوں کا بھی ذکرہے (فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی  وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں و اداروں میں مقامی شہریوں کے لیے چھ ایسی اسامیوں کی فہرست جاری کی ہے جن میں اماراتی باشندے دلچسپی لیتے ہیں اور وہ ان کے لیے پرکشش ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی شہری پرائیویٹ کمپنیوں میں ڈائریکٹرز، سائنسی، تکنیکی اور انسانی امور کے ماہرین، سروسز اور سیلز کے شعبوں کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔ 
وزارت کی رپورٹ میں ایسے پانچ بڑے اقتصادی شعبوں کا بھی ذکرہے جن میں اماراتی شہری کام کررہے ہیں۔
 اماراتی شہری کاروباری خدمات، مالیاتی ثالثی، تجارت، مینٹینس، تعمیرات اور امدادی صنعت کے شعبوں سے منسلک ہیں۔ 
وزیرافرادی قوت و اماراتائیزیشن ڈاکٹر عبدالرحمن العور کا کہنا کہ ملکی قیادت اماراتائیزیشن پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کررہی ہے۔ یہ جامع، سائنسی بنیادوں پر مبنی ہے۔ 

شیئر: