Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ میں 16 کلو چرس ضبط، دو غیر ملکی گرفتار

’مذکورہ افراد کے متعلق خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں‘ ( فوٹو: سبق)
بیشہ پولیس نے شہر میں منشیات کا کاروبار کرنے والے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سوڈانی تارکین وطن ہیں‘۔
’ان کی گاڑی کی تلاشی لی گئی اور ان کے قبضے سے 16 کلو چرس ضبط ہوئی ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کے متعلق خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ افراد شہر میں منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کی نگرانی کی گئی اور محکم منصوبے کے تحت انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: