خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کو ایک دن گزر گیا مگر نگران سیٹ اپ کے ناموں پر وزیراعلٰی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت نہ ہو سکی۔
اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے گورنر کی جانب سے ہدایت ملی ہے کہ نگران حکومت کے لیے نام تجویز کیے جائیں مگر ابھی تک وزیراعلٰی ہاؤس کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔‘
اکرم درانی کا کہنا تھا کہ ’ہم وزیراعلی کے ساتھ مشاورت کے لیے تیار ہیں مگر ہم وزیراعلی ہاؤس کے بجائے سپیکر ہاؤس میں ملاقات کریں گے، وزیراعلی ہاوس جانا ہم اپنی توہین سمجھتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
سمری پر دستخط، پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیلNode ID: 735476