میچ لندن، قاہرہ، کویت اور نیویارک میں بھی دکھایا جائے گا(فوٹو اخبار 24)
ریاض سیزن کپ ٹورنامنٹ آج دنیا بھرمیں دیکھا جائے گا۔ 20 سیٹلائٹ چینلز پیرس سینٹ جرمین کے خلاف النصراورالہلال کلب کے درمیان ہونے والا فٹبال مقابلہ دکھائیں گے۔
اخبار 24 کے مطابق دنیا کے مختلف علاقوں میں ریاض سیزن ٹورنامنٹ دکھانےکے لیےالگ الگ چینلزکاانتخاب کیا گیا ہے ان میں ایم بی سی، مصری ایم بی سی، بی این سپورٹس سب سے نمایاں ہیں۔
|میچ ایم بی سی پر براہ راست پیش کیا جائے گا۔ (فوٹو اخبار 24)
ایم بی سی گروپ کےماتحت ’شاھد‘ پلیٹ فارم نے ریاض سیزن ٹورنامنٹ براہ راست کور کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔