Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی نے غصے میں کرنسی نوٹ نگل لئے

  پیڈیکوسٹا ، کولمبیا ..... ایک مقامی اسپتال میں سرجنوں نے ایک خاتون کا آپریشن کرکے اسکے پیٹ سے 7ہزار ڈالر کے نوٹ برآمد کئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ خاتون نے اپنی چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور شوہر سے چھپانے کی غرض سے یہ رقم نگل لی تھی۔ برآمد ہونے والی کرنسی 100ڈالر کی شکل میں ہے جسے اس نے موڑ کر نگل لیا تھا۔ آپریشن کے دوران اسکے پیٹ سے 100ڈالر کے 57نوٹ برآمد ہوئے اور سرجنوں کا خیال ہے کہ بعض نوٹ اسکی آنتوں میں پھنسے رہ گئے ہیں یا کسی طرح پیٹ سے باہر نکل چکے ہیں۔ خاتون کاکہناتھا کہ وہ تعطیلات گزارنے کیلئے رقم جمع کرنا چاہتی تھی اور اس کا شوہر اس حوالے سے پیسے دینے کو تیار نہ تھا اس لئے شوہر سے جھگڑا بھی ہوا اور جھگڑے کے نتیجے میں اس نے غصے میں آکر کرنسی نوٹ ہی نگل لئے۔ خاتون کا نام سینڈرا میلینا المیڈا بتایا جاتا ہے۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ آپریشن کے بعد کرنسی نوٹ برآمد ہوئے تو عورت انہیں دیکھتے ہی بے ہوش ہوگئی تاہم اب وہ خیریت سے ہے۔ آپریشن سے قبل ڈاکٹروں کو اس کے پیٹ میں کرنسی نوٹ کے بجائے منشیات کی گولیوں کا شک تھا۔

شیئر: