مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے کہا ہے کہ کورنیش کے ترقیاتی منصوبے کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ عبداللہ روڈ پر دمام کورنیش واکنگ ٹریک 7500 مربع میٹر کے رقبے پر تیار کرلیا گیا۔
الشرقیہ میونسپلٹی نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر واکنگ ٹریک کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ یہاں سیر و تفرح کے لیے آنے والوں کے لیے بینچیں بنائی گئی ہیں۔
کورنیش کو مزید خوبصورت بنانے کے لیےشجرکاری اور روشنی کا معقول بندوبست کیا گیا ہے۔