Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ریاض سیزن کپ‘ میں میسی کی ٹیم جیت گئی، رونالڈو ’مین آف دی میچ‘

’ریاض سیزن کپ‘ میں الہلال اور النصر کلب کو شکست دے کر پیرس سینٹ جرمین نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ شائقین نے دنیا کے دو بڑے فٹ بال کھلاڑیوں میسی اور رونالڈو کو آمنے سامنے دیکھا۔
اخبار 24 کے مطابق فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین نے کنگ فہد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شاندار اور چونکا دینے والے مقابلے کے بعد 4 کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح حاصل کر لی۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں دو، دو گول سے برابر تھیں۔ پیرس سینٹ جرمین ٹیم نے دو گول کیے جس میں پہلا گول لیونل میسی کا تھا جبکہ دوسرا گول برازیل کے مارکینوس نے کیا۔ اس کے بعد النصر اور الہلال کے  لیے کھیلنے والے سپر سٹار رونالڈو نے دو گول کرکے میچ برابر کر دیا۔

پیرس سینٹ جرمین نے 5 گول کیے (فوٹو: عاجل)

دوسرے ہاف میں پیرس سینٹ جرمین نے تین اور الہلال و النصر نے دو گول کیے۔ اس طرح ریاض سیزن کپ پیرس سینٹ جرمین کے حصے میں آیا۔
پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے پانچواں اور فیصلہ کن گول ایکیتیکی نے کیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو ریاض سیزن کپ میں ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔ انہیں یہ شیلڈ سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے دی۔
واضح رہے کہ کنگ فہد سٹیڈیم میں پرتگال کے سپر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے  لیونل میسی تاریخ میں دسویں بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: