Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا ٹیکنالوجی اور خلائی شعبوں میں انڈیا اور برطانیہ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت بڑھانے کا جائزہ

عبداللہ السواحہ نے ڈیووس میں انڈیا اور برطانیہ کے وزرا سے ملاقاتیں کی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے سائنس و ٹیکنالوجی، خلا اور کاروباری شعبوں میں انڈیا اور برطانیہ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت کو وسعت دینے کا جائزہ لیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیرمواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرعبداللہ السواحہ نے جمعے کو ورلڈ اکنامک فورم 2023 میں شرکت کے موقع پر ڈیووس میں برطانوی وزیر گرانٹ شاپس کے ساتھ ملاقات کی۔
دونوں دوست ملکوں کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی شعبوں میں سٹریٹجک شراکت کا دائرہ وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور خالص صفر کے اخراج کو حاصل کرنے کے لیے فوری مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

عالمی اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا( فوٹو ایس پی اے)

گرانٹ شاپس نے کہا کہ’ برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کی گنجائش موجود ہے‘۔
انہوں نے عالمی اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
دریں اثنا انجینیئرعبداللہ السواحہ نے ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انڈین مرکزی وزیر شری اشونی ویشنو سے بھی بات چیت کی۔
دونوں نے  ٹیکنالوجی، اختراع اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
انجینیئرعبداللہ السواحہ نے انڈین وزیر ریلوے و مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی ٹیکنالوجی، اختراعات اورڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں  سٹریٹجک شراکت کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
دونوں ملاقاتوں میں مواصلات، خلائی اور ٹیکنالوجی کمیشن کے سعودی گورنر محمد التمیمی نے بھی شرکت کی۔

شیئر: