جدہ سپر ڈوم میں سائنس فکشن زون کا افتتاح
جدہ سپر ڈوم میں کتاب میلہ کے دوران متعدد ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے (فوٹو: سبق)
جدہ سپر ڈوم میں سائنس فکشن زون کا آغاز کیا گیا ہے جس میں بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ کرداروں کے علاوہ دلچسپی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سائنس فکشن زون کے تین حصے ہیں جن میں سٹوڈیو، ورکشاپ اور تھیٹر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جدہ سپر ڈوم میں کتاب میلہ کے دوران متعدد ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سائنس فکشن زون میں بچوں کو پسندیدہ کرداروں کے کارٹون بنانے کا موقع دیا جاتا ہے جبکہ تھیٹر میں پسندیدہ کرداروں کے ڈرامے دکھائے جاتے ہیں۔
دنیا کی مشہور ترین سائنس فکشن پر مبنی فلموں سے متعلق اشیا اور ان کے کرداروں کے ملبوسات بھی خصوصی زون میں رکھے گئے ہیں۔
سائنس فکشن پر مبنی ادب 1851 میں پہلی مرتبہ متعارف ہوا جو بعد ازاں بہت مقبول ہوا۔