Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرل فرینڈ سے تھپڑ پر ردعمل، سابق آسٹریلوی کپتان اور ان کی دوست پر جرمانہ

مائیکل کلارک اور ان کی پارٹنر کے درمیان چند روز قبل تنازع ہوا تھا (فائل فوٹو)
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک کو ایک عوامی مقام پر ان کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں تھپڑ پڑا، اس کے بعد سابق کرکٹر کے ردعمل اور جیڈ یاربرو کے بہنوئی پر غصے نے دونوں کو جرمانہ کروا دیا۔
آسٹریلوی میڈیا نے مائیکل کلارک اور ان کی پارٹنر کے درمیان تنازعے کی مختلف وجوہات رپورٹ کی تھیں تاہم خود کرکٹر یا جیڈیابرا نے اس پر کچھ نہیں کہا۔
نوازا نامی علاقے کے عوامی پارک میں پیش آنے والے واقعہ کے مناظر بدھ کو سامنے آئے تھے۔
کوئنز لینڈ پولیس نے ’عوامی مقام پر شورشرابا‘ کرنے کی پاداش میں دونوں پر جرمانہ کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے سنیچر کو بتایا کہ ’تفتیش کے دوران کسی دوسرے الزام کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ مزید معلومات دستیاب نہیں ہوئیں اور تفتیشی عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔‘
سڈنی بریک فاسٹ ریڈیو کی انتظامیہ نے بھی اپنے میزبان سے متعلق تبصرے میں کہا ہے کہ ’جو ہوا یہ ان کا نجی معاملہ ہے وہ ریڈیو میں اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔‘

ایک حلقے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ مائیکل کلارک کے اپنی سابق گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات تھے اور ویڈیو میں بھی اس بات پر تکرار سنی جا سکتی ہے تاہم سابق آسٹریلوی کپتان نے اس کی تردید کی ہے۔
واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’جو ہوا اس میں کسی کا قصور نہیں اور ساری غلطی ان ہی کی تھی۔‘

شیئر: