Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکوؤں نے باراتیوں کی بس لوٹ لی

نئی دہلی۔ ۔۔۔جنوبی دہلی میں 5ڈاکوؤں نے باراتیوں سے بھری بس لوٹ لی۔ ملزمان ایک آٹو رکشہ میں آئے تھے۔ انہوں نے بس رکوائی، سڑک کے کنارے لے گئے اور بس میں داخل ہوکر 30سے زیادہ خواتین کے زیورات چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے بعد میں 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ رات 3بجے اس وقت پیش آیا جب بارات واپس لوٹ رہی تھی۔بس میں 45باراتی سوارتھے۔ ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر مسافروں کو لوٹا۔انہوں نے پہلے ڈرائیور پر قابو پالیا ، اس سے بس کی چابیاں اور رقم چھین لی۔ اس کے بعد خواتین کو دھمکیاں دیں کہ وہ اپنے زیورات اتار کران کے حوالے کردیں۔

شیئر: