انڈونیشیا سے پہلا حج قافلہ 24 مئی کو پہنچے گا
اتوار 22 جنوری 2023 15:02
’امسال انڈونیشیا سے دو لاکھ 21 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے‘ (فوٹو: سبق)
انڈونیشی حکام نے کہا ہے کہ امسال عازمین حج کا پہلا قافلہ 24 مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشی حکام نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کی پروازوں کا جدول جاری کردیا گیا ہے‘۔
حکام نے کہا ہے کہ ’عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ ایئر پورٹ اترے گا جبکہ دوسرا قافلہ 8 جون کو روانہ ہوگا‘۔
’حج کی ادائیگی کے بعد انڈونیشی عازمین کو واپس لانے والی پہلی پرواز 4 جولائی کو طے کی گئی ہے‘۔
انڈونیشی حکام نے کہا ہے کہ ’امسال انڈونیشیا سے دو لاکھ 21 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے‘۔