Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر سلوک، قومی پالیسی کی منظوری 

قومی پالیسی کا بنیادی مقصد ہر طرح کے امتیاز اور تفریق کا خاتمہ ہے(فائل فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب نے روزگار، کاروبار اور زندگی کے تمام شعبوں میں تمام شہریوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر سلوک کے حوالے سے قومی پالیسی کی منظوری دی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق قومی پالیسی کا بنیادی مقصد سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کے امتیاز اور تفریق کا خاتمہ ہے۔ 
قانون محنت اور شہری خدمات کے قانون کی نظر میں تمام شہری یکساں ہوں گے۔ تمام سرکاری اداروں، پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں و اداروں اور تیسرے سیکٹر سمیت ہر شعبے میں پیشوں اور اسامیوں کے سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا جا سکے گا۔ 
نئی قومی پالیسی دو مراحل میں 10 برس کے دوران نافذ کی جائے گی۔ ہر مرحلے کا دورانیہ پانچ سال مقرر کیا گیا ہے۔ 
نئی پالیسی کے تحت یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ کسی بھی اسامی کے لیے ڈگریوں کی بنیاد پر کسی کو ترجیح دینا یا ڈگریوں کے تناظر میں کسی کو تقرری سے خارج کرنا امتیاز کے دائرے میں نہیں آئے گا۔
اسی طرح سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کے درمیان امتیاز بھی تفریق کے دائرے میں شمار نہیں ہو گا۔

شیئر: