سعودی عرب میں جاری ریاض سیزن میں پاپ میوزک شائقین کے ساتھ بلیوارڈ انٹرنیشنل زون میں مقبول کورین خواتین کے گروپ بلیک پنک نے ایک شاندار کنسرٹ منعقد کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بلیک پنک ریاض سیزن 2022 میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی بینڈز میں سے صرف ایک ہے۔
مشرق وسطٰی میں منعقد ہونے والے گروپ کے پہلے شو نے مملکت اور بیرون ملک سے آنے والے وزیٹرز کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
کنسرٹ کے لیے سعودی دارالحکومت کے بہت سے نمایاں مقامات جیسے کنگڈم ٹاور، کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ، الفیصلہ ٹاور، ڈیجیٹل سٹی اور بلیوارڈ ورلڈ کو گلابی رنگ میں روشن کیا گیا تھا۔
بلیک پنک اپنے ورلڈ ٹور کے دوران ابوظبی، ہانگ کانگ، کوالالمپور، منیلا، جکارتہ اور بنکاک سمیت دیگر بڑے شہروں میں کنسٹرٹ منعقد کرے گا۔
بینڈ کے چار ارکان جسو، جینی، روز اور لیزا سٹیج پر آئے اور اپنے مداحوں کی مسلسل محبت، تعریف اور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
کنسرٹ کے ٹکٹوں کی زیادہ مانگ کی وجہ سے کنسرٹ کو مسزول پارک سے بلیوارڈ انٹرنیشنل فیسٹیول سائٹ پر منتقل کر دیا گیا۔
برج المملكة يحتفل بفرقة بلاك بينك
ويكتسي اللون الوردي استعدادًا لحفلهم الليلة #بلاكبينك_في_الرياض#BORNPINKinRIYADH#BLACKPINK#BornPinkRiyadh pic.twitter.com/wqbSBemRzZ— موسم الرياض | Riyadh Season (@RiyadhSeason) January 20, 2023