ریاض سیزن کے وزیٹرز کی تعداد 12 ملین تک پہنچ گئی
’بولیفارڈ‘ اور ’فیا ریاض‘ سیزن ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہیں گے ( فوٹو ٹوئٹر ریاض سیزن)
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ’ 3 ماہ کے دوران ریاض سیزن کے شائقین کی تعداد 12 ملین تک پہنچ گئی ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترکی آل الشیخ نے ٹویٹ کیا کہ ’ریاض سیزن کے پروگرام دیکھنے کےلیے آنے والوں کی تعداد 12 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ وزیٹرز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔‘
یاد رہے کہ ریاض سیزن کا آغاز21 اکتوبر کو ’خیال سے اوپر‘ سلوگن کے ساتھ ہوا تھا۔ یہ مشرق وسطی اور عرب دنیا کا سب سے بڑا فیسٹول ہے۔اس میں 2500 سے زیادہ پروگرام ہوں گے۔
ریاض سیزن میں وزیٹرز کے لیے پندرہ منفرد تفریحاتی زون قائم کیے گئے ہیں۔
ریاض سیزن ٹو کا مقصد ملکی اور بین الاقوامی 7500 رنگا رنگ پروگرام پیش کرنا ہے۔ گزشتہ سیزن کے مقابلے میں اس سال دگنے پروگرام ہوں گے۔
’بولیفارڈ‘ اور ’فیا ریاض‘ سیزن ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہیں گے-