عرعر بری چیک پوسٹ کے راستے ایک لاکھ عراقی زائرین مملکت پہنچ چکے
عرعر بری چیک پوسٹ کے راستے ایک لاکھ عراقی زائرین مملکت پہنچ چکے
پیر 23 جنوری 2023 18:01
عراقی زائرین نے بہترین خدمات اور انتظامات کو سراہا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حدود شمالیہ ریجن میں جدیدۃ عرعر بری چیک پوسٹ کے راستے عراق کے ایک لاکھ سے زیادہ زائرین عمرے کے لیے مملکت پہنچ چکے ہیں۔ زائرین نے امیگریشن اور کسٹم سمیت تمام مطلوبہ کارروائی آسانی سے نمٹائے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عراقی زائرین بسوں اور گاڑیوں سے جدیدۃ عرعر چیک پوسٹ پہنچے تھے۔ انہوں نے بہترین خدمات اور انتظامات کو سراہا ہے۔
عراقی زائر فرج العیساوی نے کہا کہ ’میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے جدیدۃ عرعر پہنچنے کے بعد بھرپور تعاون دیا‘۔
ایک اور زائر حسین علی غادی نے کہا کہ ’عمرے کےلیے آمد پر سعودی حکومت کے اہلکاروں نے پذیرائی کی۔ ان سب کے لیے دعا گو ہوں‘۔