Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت پاکستان اور افغانستان میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم جاری

شاہ سلمان مرکز پاکستان میں غذائی کفالت پروگرام چلارہا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات  پاکستانی سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے پنجاب میں راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے انتہائی ضرورت مند افراد کو  1500 فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جن سے 10500 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔ 
شاہ سلمان مرکز پاکستان میں غذائی کفالت پروگرام چلارہا ہے۔ فوڈ باسکٹس کی تقسیم اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ 


افغانستان میں او آئی سی کے تعاون سے امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے افغانستان کے قلعہ فتح اللہ علاقے میں 390 راشن  پیکٹ تقسیم کیے جن سے 2340 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
سعودی امادادی ادارہ اسلامی تعاون تنطیم ( او آئی سی) کے تعاون سے افغانستان میں سیلاب زدگان اور انتہائی ضرورت  مند افراد کو کھانے پینے کی اشیا ہنگامی طور پر تقسیم کرا رہا ہے۔

شیئر: