Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے تحت ماریطانیہ میں رضاکارانہ طبی پروگرام

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے ماریطانیہ میں رضاکارانہ طبی پروگرام کا آغاز کیا ہے اس کے تحت یورولوجی  کے آپریشن کیے جائیں گے۔ 
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق میڈیکل کیمپ ماریطانیہ کے شہر نواکشوط میں قائم کیا گیا ہے۔ آپریشن 30 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ 
شاہ سلمان مرکز کے  ماتحت رضاکار طبی عملہ 20 آپریشن اب تک کرچکا ہےاور تمام آپریشن کامیاب رہے ہیں۔  

یمن میں امدادی سامان سے انتہائی ضرورت مند 258 خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے( فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز غریب ممالک میں محدود آمدنی والے افراد اور خاندانوں کی مدد کے لیے رضاکارانہ پروگرام کے ذریعے مختلف آپریشنوں کا اہتمام کررہا ہے۔ 
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن کے مارب گورنریٹ میں امدادی سامان جس میں خیمے اور شیلٹربیگ شامل تھے تقسیم کیا ہے۔
امدادی سامان سے انتہائی ضرورت مند 258 خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

شیئر: