Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے تحت یمن میں فراہمی آب کے منصوبے اور میڈیکل کیمپ

تین لاکھ 81 ہزار 500 لٹر پینے کا پانی فراہم کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی یمن میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمن کے الحدیدہ گورنریٹ کے الخوخہ ڈائریکٹوریٹ میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر عمل درآمد کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے واٹر سپلائی اور ماحولیاتی صفائی کے پروجیکٹ نے 21 سے 27 دسمبر کے دوران ضرورت مندوں کے لیے تین لاکھ 81 ہزار 500 لیٹر پینے کا پانی اور تین لاکھ 95 ہزار 500 لیٹر غیر پینے کا پانی پمپ کیا۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے بے گھر کیمپوں سے فضلہ ہٹانے کے لیے 25 شفٹیں انجام دیں جس سے نو ہزار800 افراد مستفید ہوئے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سات سے 13 جنوری کے دوران یمن کے حضرموت گورنریٹ کے مکالہ میں ابن سینا ہسپتال میں نیورو سرجری کے لیے رضاکارانہ طبی کیمپ کا افتتاح کیا۔
مہم کی میڈیکل ٹیم نے اب تک 17 کامیاب سرجریز کی ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے موبائل میڈیکل کلینس نے یمن کے حجتہ گورنریٹ میں ایک ہفتے کے دوران 860 مستفیدین کے لیے طبی خدمات فراہم کیں۔ ان کلینک نے 109 افراد کو ادویات بھی فراہم کیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے مارب گورنریٹ میں بے گھر ہونے والوں میں 118ٹن اور 449 کلوگرام وزنی فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جس سے 16 ہزار 926 افراد مستفید ہوئے۔

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا(فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
یہ خدمات یمن میں صحت کے شعبے میں بہتری لانے اور یمنی عوام کی مدد کے لیے مملکت کے ذریعے نافذ کیے گئے انسانی منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر آتی جس کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کرتا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 87 ممالک میں مختلف قسم کے  2208   امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 6 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4.2 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔

شیئر: