باحہ ریجن میں 11 درانداز اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر دو شہری گرفتار
دراندازوں میں چھ کا تعلق ایتھوپیا اور پانچ کا صومالیہ سے ہے(فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے باحہ ریجن میں المخواۃ کمشنری کی پولیس نے گیارہ دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔
عکاظ اخبا رکے مطابق دراندازوں میں چھ کا تعلق ایتھوپیا اور پانچ کا صومالیہ سے ہے۔ دراندازوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔
زیرحراست افراد کو متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا بعد ازاں انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔
باحہ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ’ دراندازوں کی کسی بھی شکل میں مدد سنگین جرائم میں شامل ہے۔ ایسا کرنے پر پندرہ برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا مقرر ہے‘۔
’ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رہائش میں استعمال ہونے والا گھر ضبط کرلیا جاتا ہے۔ دراندازوں کی مدد کرنے والوں کی تشہیر خود ان کے خرچ پر کی جاتی ہے‘۔