عسیر میں دراندازوں کو سفر اور رہائش کی سہولت فراہم کرنے پر شہری اور خاتون گرفتار
قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے(فوٹو اخبار24)
سعودی عرب کےعسیر ریجن میں خصوصی فورس نے 12 دراندازوں کو سفر اور رہائش کی سہولت فراہم کرنے والے سعودی شہری اور مقامی خاتون کو حراست میں لیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عسیر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ’ خصوصی فورس نے صومالیہ کے بارہ دراندازوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر سعودی خاتون اور صومالیہ کے دراندازوں کو رہائش دینے پر سعودی شہری کو حراست میں لیا ہے‘۔
دونوں شہریوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ دراندازی میں مدد کرنا، دراندازوں کو سفر، رہائش یا روزگار سمیت کسی بھی قسم کا تعاون دینا قابل سزا جرم ہے‘۔
اس پر پندرہ برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ علاوہ ازیں ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رہائش استعمال ہونے والا مکان ضبط کرلیا جاتا ہے۔ سہولت کاروں کی تشہیر بھی سزا کا حصہ ہے۔