Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 560 دراندازوں سمیت 15 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 19 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 15 ہزار 305 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 15 دسمبر سے 21 دسمبر 2022 کے درمیان ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 8816 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔‘
’3935 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 2554 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔‘
’مذکورہ عرصے کے دوران 560 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔‘
’ان میں سے 57 فیصد یمنی، 36 فیصد ایتھوپی جبکہ 7 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔‘
’اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 95 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔‘
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 19 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔:
 

شیئر: