Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین جنگ: ’روس نے مغربی ٹینکوں سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی‘

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ ’ہمیں ٹینک فراہم کیے جائیں‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کو مغربی ممالک کی جانب سے ٹینک ملنے کی صورت میں اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
انڈین اخبار ’ہندوستان ٹائمز ‘کے مطابق روس نے انتہائی حساس سمجھے جانے والے خطے دونیسک میں فوجیوں کو بھیجنا شروع کر دیا ہے۔
دونیسک میں تعینات فوجی اہلکاروں نے روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’طاس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم مغربی ٹینکوں کو شکست دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔‘
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایک سے زائد بار مغربی ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ ’انہیں ہتھیار اور ٹینک فراہم کیے جائیں۔‘
دوسری جانب جرمنی کی ایک دفاعی کمپنی رہینمیٹال نے اپنے بیان میں کہا ہے ’ضرورت پڑنے پر روس کو 139 لیوپرڈ بیٹل ٹینک بھیجے جا سکتے ہیں۔‘
روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ’نئے جارحانہ منصوبے‘ کے تناظر میں نیٹو کے سربراہ جین سٹولنبرگ نے جرمنی کے دارالحکومت برلن کا دورہ کیا۔
نیٹو کے سربراہ نے اس موقعے پر دعویٰ کیا کہ ’ماسکو پورے یوکرین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔‘

شیئر: