اس کے ساتھ ہدایت کار ڈیوڈ کیمرون کی فلم ’اویٹار دی وے آف واٹر‘ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پہلی جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والی فلم ’آل کوایٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘ بھی آسکرز میں جانے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ مارٹن مکڈونا کی ہدایت کاری میں بننے والی ’دی بینشیس آف انیشیرن‘ بھی آسکر جیتنے کی ریس میں شامل ہے۔
کامیڈی نوعیت کی انگلش فلم ’ٹرائی اینگل آف سیڈنس‘ کو بھی بہترین فلم کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
اکیڈمی ایوارڈ کے لیے گذشتہ سال اکتوبر میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹار‘ کو بھی منتخب کیا گیا ہے جبکہ شہرہ آفاق ڈائریکٹر سٹیو سپیل برگ کی فلم ’دی فیبل مینز‘ نے بھی آسکرز میں انٹری کر لی ہے۔
’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ نامی دلچسپ امریکی فلم کو گذشتہ سال فلم بینوں اور ناقدین سے بھرپور پذیرائی ملتی رہی ہے جس کے باعث یہ فلم بھی آسکرز کی کشتی پر سوار ہوگئی ہے۔
لیجنڈری سنگر ایلوس پریسلے کی زندگی پر بننے والی فلم ’ایلوس‘ آسکرز میں جانے والی واحد بائیوگرافی فلم ہے جبکہ سال کے آخر ریلیز ہونے والی فلم ’ویمن ٹاکنگ‘ کو بھی اکیڈمی ایوارڈز کے لیے شامل کر لیا گیا ہے۔
اگر بہترین ایکٹرز کی کیٹیگری کی بات کی جائے تو اس میں ’دی ویل‘ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’برینڈن فریزر‘، ’دی بینشیس اور انیشیرن‘ میں ’پیڈریک‘ کا کردار نبھانے والے ’کولن فیرل‘، ’ایلوس‘ میں ایلوس پریسلے کا کردار کرنے والے ’آسٹن بٹلر‘، فلم ’لیونگ‘ میں ’مسٹر راڈنی ولیمز‘ کے مرکزی اداکار ’بل نائی‘ اور ’آفٹر سن‘ میں کام کرنے والے ’پال میسکل‘ شامل ہیں۔
رواں برس بیسٹ ایکٹریس کی کیٹیگری میں فلم ’بلونڈ‘ میں کام کرنے والی اینا ڈی آرماز کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ’ٹار‘ میں لیڈیا ٹار کا مرکزی کردار کرنے والی کیٹ بلینشٹ بھی اس ریس میں شریک ہیں۔
فلم ’ٹو لیسلے‘ میں اداکاری کرنے والی ’آنڈریا رائز بورو‘ کو بھی ایوارڈ جیتنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ دی فیبل مینز کی ’میشل ولیمز‘ اور ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس کی ہیروئن ’میشل یوئے‘ بھی اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔
95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین ڈائریکٹرز کی کیٹیگری میں دی بینشیس آف انیشیرن کے ہدایت کار مارٹن مکڈونا، ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس کے ڈینئیل کوان اور ڈینیئل شینیرٹ، دی فیبل مینز کے سٹیو سپیل برگ، فلم ٹار کے ہدایت کار ٹاڈ فیلڈ اور ٹرائی اینگل آف سیڈنس کے ڈائریکٹر رُوبن اوسٹلنڈ شامل ہیں۔