پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو اکیڈمی نے اپنی انٹرنیشنل فیچر فلم کی کٹیگری میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے 10 کٹیگریز میں 100 سے زائد ایسی فلموں کا اعلان کیا گیا جنہیں آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔
انٹرنیشل فیچر فلم کی کٹیگری میں فلم ’جوائے لینڈ‘ کا مقابلہ 14 مزید فلموں سے ہے جن میں انڈیا سے ’لاسٹ فلم شو‘ بھی شامل ہے۔
انٹرنیشنل فلم فیچر کٹیگری میں تقریباً 20 سال بعد کوئی انڈین فلم آسکرایوارڈ کی نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کی گئی ہے۔ آخری مرتبہ اس کٹیگری میں شارٹ لسٹ ہونے والی انڈین فلم عامر خان کی ’لگان‘ تھی جو سنہ 2001 میں ریلیز ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
-
فلم ’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئیNode ID: 718316
-
حکومت پنجاب نے پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ پر پابندی عائد کردیNode ID: 718541
پاکستان سے آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والی فلم ’جوئے لینڈ‘ کو اپنے ملک میں شدید پریشانیوں اور پابندی کا اعلان کرنا پڑا تھا۔
تاہم نومبر میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اس فلم پر عائد پابندی پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی تھی جس نے فلم کو ملک بھر میں ریلیز کے لیے کلیئر قرار دیا تھا۔
’جوائے لینڈ‘ کی کہانی ایک رقاص نوجوان اور ایک خواجہ سرا کے گرد گھومتی ہے۔
Presenting the 95th Oscars shortlists in 10 award categories. #Oscars95
Which films will you be adding to your watchlist over the holidays? https://t.co/giEETg6zfh
— The Academy (@TheAcademy) December 21, 2022