ریاض....سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل ساھر الحربی نے بتایا ہے کہ جازان ، نجران اورعسیر کے علاقوں میں سرحدی محافظوں نے 7روز کے دوران 590کلو گرام حشیش کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور 13اسمگلروںکو گرفتار کرلیا۔ یہ کامیابی ماہ شعبان کی 4سے 10تاریخ کے دوران حاصل کی گئی۔ اسمگلنگ کی کوشش یمن کی جانب سے کی گئی تھی۔ سرحدی محافظوں نے دراندازوں کو بروقت کارروائی کرکے گرفتار کرلیا۔ ان میں سے 9کا تعلق ایتھوپیا اور4کا سعودی عرب سے پایا گیا۔