Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہفتے میں تین دن کی چھٹی، سرکاری ذرائع کا وضاحتی بیان

بیان میں کہا گیا فیصلے کا سرکاری ذرائع سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا( فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے سوشل میڈیا پر ہفتے میں تین دن کی چھٹی سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
عکاظ کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میں  ہفتے میں چار دن ڈیوٹی جبکہ تین دن چھٹی ہوگی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ’ فی الوقت ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ہفتے میں تین دن کی چھٹی کے حوالے سے دعوی درست نہیں ہے۔‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ہفتتہ وار چھٹی کے حوالے سے کسی تبدیلی کا جب بھی کوئی فیصلہ ہوگا سرکاری ذرائع سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔‘
بیان میں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا گیا کہ ’اس سلسلے میں سرکاری ذرائع سے اطلاعات حاصل کریں۔‘

شیئر: