مکہ مکرمہ..... امسال رمضان المبارک کے دوران مقدس شہر مکہ مکرمہ میں 3بڑی تبدیلیاں ہونگی۔ مسجد الحرام کے داالانوں میں راہداریوں کو منظم کرنے کیلئے پلاسٹک کونز کے بجائے رنگین پٹیاں استعمال کی جائیں گی۔ ڈینگی فیور سے بچاﺅکے لئے پورے علاقے میں حفاظتی بیلٹ قائم کی جائیگی جبکہ نادار معتمرین کو وہیل چیئرز کے ذریعے مفت طواف کی سہولت دی جائیگی۔مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خصوصی اجلاس کرکے طواف کرانے والوں کو اس بات پر آمادہ کرلیا ہے کہ وہ نادار معتمرین کو فیس لئے بغیر وہیل چیئر سے طواف کرائیں گے۔ انہیں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ طوا ف کراتے وقت معتمرین کو عمرے کا صحیح تصور بھی پیش کریں۔ مسجد الحرام میں طواف کرانے والے معتمرین سے سروس چارجز نہیں لیتے۔ حرم شریف کی انتظامیہ نابیناﺅں کو بریل اور دیگر معتمرین کو مختلف زبانوں میں عمرہ کرنے کے طریقے اور دعاﺅں کی کتابیں مفت پیش کرتی ہے۔