مملکت میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
جمعرات 26 جنوری 2023 21:21
جمعرات کوایک اونس سونے کی قیمت7307 ریال رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات 26 جنوری 2023 کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ہونے والے اضافے کے اثرات مملکت میں بھی پڑے۔
الیوم اخبار کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 234.95 ریال ہوگئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 205.59 ریال ریکارڈ کی گئی۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 176.22 ریال رہی۔
14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 137.06 ریال اور 12 قیراط ایک گرام کی قیمت 117.48 ریال ریکارڈ کی گئی۔
ایک اونس سونا جمعرات کو7307 ریال میں فروخت کیا گیاجبکہ 21 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 1645 ریال رہی۔
اس سے قبل بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ ڈالر کی قدر میں کمی سے متاثر ہوکر بڑھنا شروع ہوگئے تھے۔