Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران جیسا کپتان دنیا میں کوئی نہیں،وسیم اکرم

اسلام آباد..سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ مصباح الحق ریکارڈ کے اعتبار سے بہتر کپتان ضرور ہیں لیکن ان کا اور عمران خان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا ۔ عمران خان جیسا کپتان دنیا میں کوئی اور نہیں ۔ نجی ٹی وی چینل میں سابق کپتان مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کے سواکوئی کھلاڑی قیادت کے لئے موزوں دکھائی نہیں دے رہا۔اظہر علی کو ون ڈے کرکٹ میں آزمایا جاچکا لیکن سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے سے پہلے اپنی فٹنس کو بہتر بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کا برا حال ہے، آج بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں بریانی کی دیگ آتی ہے ،جس لڑکے نے سنچری بنائی ہو اسے2بوٹیاں دیں جاتی ہیں ،جو اسکور نہ کرسکے اسے سادہ چاول دیئے جاتے ہیں۔جب ڈومیسٹک کرکٹ کا یہ حال ہوگا تو ایسے لڑکے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کا سامنا کس طرح کریں گے۔ 

 

شیئر: