Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوست کو کار میں جلا کر مارنے والے شہری کو سزائے موت

سزا کے خلاف 30 روز کے اندر اپیل کورٹ جانے کا استحقاق ہے( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں دوست کو کار میں جلا کر مارنے کے کیس میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
سعودی وکیل عبدالعزیز القلیصی نےبتیا کہ’ مقامی شہری طہ القرھدی قتل کیس کا فیصلہ عدالت نے جاری کیا ہے‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق طہ القرھدی کو دوستوں نے دھوکے سے الاسکان الجنوبی محلے کی پارکنگ پارکنگ میں بلا کر گاڑی میں آگ لگا دی تھی۔
’آگ سے جھلسنے کے باجود سعودی شہری ہمت کرکے گاڑی سے باہر آیا۔ اس نے ایمبولینس طلب کرنے کی درخواست کی اور اپنے دوست سے جو اس وقت وہاں موجود تھا سوال کیا کہ ’میں نے کیا برا کیا تھا۔‘ 
 بعد ازاں سعودی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 
سعودی وکیل نے کہا کہ ’مقدمے کی کارروائی منطقی انجام کو پہنچی۔ ڈیڑھ ماہ بعد فیصلہ سنایا گیا۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے کیس کی کارروائی کو موثر بنانے میں مدد دی‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق جدہ فوجداری عدالت کی تین رکنی بنچ نے موت کی سزا سنائی ہے۔ سزا کے خلاف 30روز کے اندر اپیل کورٹ جانے کا استحقاق ہے۔ 
یاد رہے کہ گاڑی کو آگ لگانے میں ملوث شخص اور سعودی شہری بچپن کے دوست تھے اور ایک محلے میں رہائش پذیر تھے۔ 
 جدہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری اور تفتیش کے بعد بتایا تھا کہ’ دونوں کے درمیان پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا‘۔ 

شیئر: