سعودی عرب اور امریکہ کی افواج نے ’پرامن بقائے باہم‘ بری مشقوں کا پانچواں مرحلہ مکمل کرلیا۔
سعودی وزارت دفاع نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں کہ ’بری مشقیں الخرج میں ٹرانسپورٹ سکول اینڈ سینٹر میں اختتام پذیر ہوئی ہیں‘۔
علاوہ ازیں سعودی آرمی چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے جمعرات کو اٹلی کے سرکاری دورے کے موقع پر اٹلی کے وزیر دفاع اور آرمی چیف آف سٹاف سے ملاقات کی ہے۔
جنرل فیاض الرویلی نے اٹلی کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران دونوں دوست ملکوں کے عسکری و دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور و مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔