اس موقع پر اٹلی کے وزیر دفاع بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
بعد ازاں عسکری اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور جدید خطوط پر استوارکرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل فیاض الرویلی نے اطالوی افواج کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا۔
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف نے اٹلی کی وزارت دفاع کے سیکریٹری جنرل اور قومی اسلحہ ادارے کے ڈائریکٹر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اٹلی کے مشترکہ آپریشن ہیڈکوارٹر کے کمانڈر سے بھی ملاقات کی۔ دفاعی و عسکری شعبوں میں تعاون اور مختلف حوالوں سے باہمی تعاون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
جنرل فیاض الرویلی نے اٹلی کی آرمی کے چیف آف سٹاف اور اٹلی کے قومی اسلحہ کے ڈائریکٹر کے ہمراہ اٹلی کے اسلحہ ساز کمپلیکس کا د ورہ کیا۔
جہازساز کمپنی اورالیکٹرانک جنگ کے آلات تیار کرنے والی کمپنی نیز دفاعی شعبوں کی سپیشلسٹ کمپنی، ایم بی ڈی اے کمپنی کا دورہ کیا۔ انہیں اٹلی کی دفاعی و عسکری مصنوعات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اٹلی میں سعودی سفارتخانے کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر انجینیْئر عبدالھادی العمری بھی اس موقع پرموجود تھے۔